ٹیسٹ میچز سیریز 2024
انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی بیٹنگ سائیڈ پہلی اننگز میں صرف 150 رنز پر آل آؤٹ، آسٹریلوی بولرز نے شاندار بولنگ کی۔
جواب میں حیران کن طور پر ہندوستانی گیند بازوں نے آسٹریلوی گیند بازوں سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو صرف 104 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
دوسری اننگز میں بھارت نے 487/6 بنا کر ڈکلیئر کر کے آسٹریلوی ٹیم کو 534 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن 238 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت نے پہلا ٹیسٹ میچ 295 رنز سے جیتا۔
پہلا ٹیسٹ بھاری مارجن سے جیتنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد۔
Comments
Post a Comment